ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ کے میچز بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ماسکو اور سینٹرز پیٹرز برگ کے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اپنے نمائندے تعینات کردیئے۔اس طرح ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل کے آغاز کے ساتھ ہی ٹکٹوں کی بلیک بھی دم توڑ گئی۔سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی اسٹیڈیم میں بلجیم اور فرانس کے میچ کی بہ نسبت تماشائیوںنے ماسکو کے لوزنیکی فٹ بال اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور کروشیا کے میچ کو دیکھنے کیلئے ترجیح دی۔
سینٹ پیٹرز برگ کے سیمی فائنل کے میچز کیلئے پہلے ٹکٹ خریدنے والوں نے کم قیمت پر بھی ٹکٹ نکالنے میں عافیت جانی جبکہ سینٹ پیٹرز برگ کے سیمی فائنل کے ٹکٹ بھی خریدے گئے داموں پرفروخت ہوتے رہے۔
ماسکو کے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر ٹکٹوں کی بلیک کی شکایت ملنے پر فیفا کے کوآرڈی نیٹر اور کیمرہ مین بھی موجود تھے جو اس بات کو یقینی بنارہے تھے کہ یہاں کوئی ٹکٹوں کی کوئی بلیک نہیں ہورہی ہے۔