لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ، بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی، اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا اور حساب 1-1 سے برابر کر دیا تاہم بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔