زون III’اے ڈویثرن لیگ‘ شمیل سی سی اورمحمد حسین سی سی کی فائنل میں رسائی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زون III’اے‘ ڈویثرن لیگ کے دونوں سیمی فائنلز مکمل ہوگئے۔ شمیل سی سی نے لائنز ایریا جیم خانہ کو 2وکٹوں سے شکست دی جبکہ محمد حسین سی سی نے ٹپال سی سی کو 56رنز سے ناکام کیا۔ شمیل سی سی کے علی مہر نے 82رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ علی جواد اور آغا صفدر کی سنچری شراکت رائیگاں گئی۔محمد حسین سی سی کے جاوید منصور اور عارف خان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ توحید خان 39رنز کے عوض 4وکٹیں اپنے نام کیں۔فائنل میں شمیل سی سی اور محمد حسین سی سی باہم مقابل ہونگی۔آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر پہلے سیمی فائنل میں لائنز ایریا جیم خانہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 229رنز حاصل کیے۔ آغا صفدر نے 56رنز میں 8چوکے اورعلی جواد نے 52رنز میں 6چوکے رسید کئے ۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین پہلی وکٹ پر 113رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ارسلان خان نے 33رنز میں 4چوکے لگائے محمد علی کے 28رنز میں 2چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔منان خان نے 37رنز اور عبدالسعاد نے 41رنز پر 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔شمیل سی سی نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو آخری اوور میں حاسل کرلیا جب 8وکٹوں پر230رنز اسکور بورڈ پر آویزاں کردئے گئے۔ علی مہر نے 82رنز کی شاندار اننگز میں 8چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ذیشان جمیل کے 28رنز میں ایک چھکا شامل تھا۔ امیر مختیار نے 23رنز میں ایک چوکا اور عبداسعاد کے 20رنز 2چوکوں پر مشتمل تھے۔ابرار احمد نے 38رنز پر 3اور علی جواد نے 17رنز پر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ایمپائرز نسیم شیخ اور محمد یونس جبکہ آفیشل اسکورر وسیم محمد تھے۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں محمد حسین سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 35اوورز میں 5وکٹوں پر 266رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ جاوید منصور نے 66، عارف خان نے 53، شاہ علی نے 46اور بلال منیر نے 29رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر رحمن، راشد حنیف، عبدالحکیم، عارف یعقوب اور محسن سلطان کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ٹپال سی سی جوابی بیٹنگ میں مطلوبہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 35اوورز میں 210رنز بناسکی۔ انوپ روی نے 57، راشد حنیف 47اور بابر رحمن 26رن زکے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ توحید خان نے 39رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ عیل ملک، عارف خان اور عاقب رضوی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ایمپائرز اختر قریشی اور شاہد اسلم تھے۔

error: Content is protected !!