بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ)بلدیہ ٹاون کراچی اور کارساز کی نیول کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں سادہ زندگی گزارنے والے فخر زمان کی زندگی میں اس وقت حیران کن تبدیلی آئی جب انہیں پاکستان ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔مردان سے تعلق رکھنے والا یہ اوپنر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور اس کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین اور صف اول کے اوپننگ بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ایک سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بھی کافی مستحکم ہوچکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بیٹسمین کی نشانی ہے کہ وہ بڑے میچوں میں میچ وننگ اننگز کھیلتا ہے۔بلدیہ ٹاون کراچی اور کارساز کی نیول کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں سادہ زندگی گزارنے والے فخر زمان کی زندگی میں اس وقت حیران کن تبدیلی آئی جب انہیں پاکستان ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔مردان سے تعلق رکھنے والا یہ اوپنر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور اس کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین اور صف اول کے اوپننگ بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ایک سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بھی کافی مستحکم ہوچکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بیٹسمین کی نشانی ہے کہ وہ بڑے میچوں میں میچ وننگ اننگز کھیلتا ہے۔فخر زمان اب بڑی ٹیموں کو بھی خاطر میں نہیں لارہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم میں آنے سے قبل بہت ساری فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں فخر زمان کو پورا موقع دیا گیا اور انہوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پھر پلٹ کر پیچھے نہیں دیکھا، فخر زمان تیزی سے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کی صف میں شامل ہورہے ہیں اور ہم انہیں مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں۔