کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)آرام باغ باسکٹ کورٹ پر جاری 13 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزیذ دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب کو 52-43 سے شکست دے کر ( گروپ بی)کی چمپئین بھی بن گئی اور ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہاف ٹائم میں اسکور 30-18 تھا ونر ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد نے 26 محمدحمزہ نے اور علی چن زیب نے 8-8 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے زین اور فضیل احمد نے 14-14 راج کمار نے8 پوائنٹ اسکور کئے دوسرے میچ میں باؤنس کلب نے عثمان کلب کو 50-18 سے شکست دے دی ہاف ٹائم میں اسکور 30-6 تھا ۔باؤنس اسپورٹس کلب کی سے محمد حسن نے 17 محمداحمدنے 16 اور سیف اللہ نے10 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے حسن ولی نے 8 اور عثمان خواجہ نے 8 پوائنٹ اسکورکئے ان میچوں میں غلام محمد، عامر غیاث ، محمدشبیر،ظفراقبال ، عامر شریف ، ممتاز احمد ، زاہد ملک ، جاوید میمن ، زین العابدین نے ریفریز اور ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے