ورلڈ کپ ; آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے فائنل ٹاکر ے میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل ٹاکرے میں بھارتی ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ آسٹریلیا کو پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں، دونوں ٹیمیں اپنے فاتح سکواڈ کیساتھ ہی میدان میں اتر رہی ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔

روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم 10 لگاتار میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی قیادت میں ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 13 بار آمنے سامنے آئیں جن میں 8 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 5 میں جیت بھارت کے حصے میں آئی۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 8 ویں بار جبکہ بھارت کی ٹیم چوتھی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیل رہی ہے،

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فائنل جیتنے والی ٹیم کے لئے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز بطور انعام ملیں گے۔

 

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

 

 

error: Content is protected !!