کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ (پرانی نمائش) پر جاری تیسرے سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ اشرف فوڈز سی سی نے میزبان سعید اختر سی سی کو 7وکٹوں سے شکست دی جبکہ پی خان سی سی کو کے جی اے جیم خانہ نے 8وکٹوں کی شکست کا داغ لگایا۔اشرف فوڈز کے حلیم کو شاندار نصف سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ کے جی اے جیم خانہ کے عمران بشیر کو بھی عمدہ بیٹنگ پر مرد میدان قرار دیا گیا۔سعید اختر سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اوورز میں 2وکٹوں پر 111رنز بنائے۔ شہزاد احمد نے 38اور مشتاق احمد نے 34رن زبنائے دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔ جوابی بیٹنگ میں اشرف فوڈ سی سی نے مطلوبہ ہدف 13.2اوورز میں 3وکٹوں پر 112رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔حلیم نے میچ وننگ اننگز کھیلی جب وہ 54رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ امجد نے 16رنز اسکور کئے۔ عامر رشید نے عمدہ بولنگ کی اور 3کھلاڑیوں کو پویلین واپسی پر مجبور کیا۔دوسرے میں میں پی خان سی سی نے کے جی اے جیم خانہ کیخلاف پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 16.3اوورز کا سامنا کرکے 83رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بلال 18اور اعجاز 14رنز بنا کر اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ آسکا۔ عمران بشیراور ونود رمیش نے 3,3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔کے جی اے جیم خانہ نے جوابی بیٹنگ میں مطلوبہ ہدف کو 12.2اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کرکے فتح سے ہمکنار ہوئی۔ عمران بشیر نے عمدہ بولنگ کے بعد شاندار بیٹنگ بھی کی اور38رنز کی ناقابلشکست اننگز کھیلی۔دیپک نے بھی 38رنز رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ فاتح ٹیم کی دونوں وکٹیں اعجاز احمد نے اپنے نام کی۔ ایمپائرز محمد عارف اور محمد جاوید جبکہ فیرز ایسیس ڈی سوزا تھے۔