ڈھاکا (سپورٹس لنکرپورٹ) بنگلہ دیشی بیٹسمین صابر رحمن ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر دو مداحوں کو مبینہ دھمکیوں اور بد زبانی پر مشکلات کا شکار ہوگئے ۔ بی سی بی نے اس معاملے پر ان کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ قصور وار پائے گئے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈومیسٹک میچ کے دوران بھی صابررحمن نے اپنے ایک مداح سے جھگڑا کیا جس پر انہیں معطی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چیف ایگزیکٹو ناظم الدین چوہدری نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو مداحوں سے برتاؤ کی گائیڈ لائن دی گئی ہیں تاہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔