فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ ; پاکستان سیمی فائنل میں عمان کے مدمقابل ہوگا.

 

 

 

پاکستان نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کوالیفائی کرلی، عمان میں فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں پاکستان سیمی فائینل میں پپہنچ گیا،

 

سیمی فائینل لائن اپ میں پاکستان انڈیا عمان اور ملائشیا شامل ہیں۔ پاکستان سیمی فائنل میں عمان کے مدمقابل ہوگا جبکہ انڈیا اور ملائشیا کے مابین فائینل تک رسائی کا مقابلہ ہوگا۔

 

سیمی فائینلز اور فائینل آج کھیلے جائینگے۔ پہلا سیمی فائینل پاکستان اور عمان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق آج 12 بجے دن کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائینل انڈیا اور ملائشیا کے مابین ایک بجے دن کھیلا جائیگا۔

 

پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ سکور کی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ انڈین کھلاڑی منندرسنگھ 20 گول کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 5سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کرچکی ہے

جوکہ رواں سال دسمبر میں ملائشیا میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی اور فائینل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!