واجبات کی عدم ادائیگی،ہاکی پلیئرز کا ایشین گیمز میں شرکت سے انکار

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے الاؤنس نہ ملنے کے باعث ایشین گیمز میں شرکت سے انکار کر دیا۔پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے ٹرائل دیے۔بعد ازاں کپتان رضوان سینئر سمیت تمام کھلاڑیوں نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہر کھلاڑی کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 8 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا کیمپ لگایا گیا، پھر ایک کیمپ کراچی میں اور ایک کیمپ ہالینڈ میں لگایا گیا لیکن الاؤنس نہیں دیے گئے اور پھر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بغیر الاؤنس کے ہی چیمپئنر ٹرافی میں شرکت کی۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم ایشین گیمز کے لیے ٹرائل بھی دیں گے اور ٹریننگ میں بھی حصہ لیں گے لیکن اگر 27 کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا نہیں کیے گئے تو ہم ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے۔قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ بغاوت نہیں کر رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں جب کہ عمران بٹ کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ 1996 میں بھی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سہولیات نہ ملنے کے خلاف اسی قسم کی بغاوت کی تھی۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport