نیشنل گیمز; وزیراعظم شہباز شریف نے باقاعدہ افتتاح کیا

 

نیشنل گیمزکے دوسرے مرحلے کے مقابلوں کا آغاز ، وزیراعظم شہباز شریف نے باقاعدہ افتتاح کیا
سخت سیکورٹی میں ہونیوالی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام نے بھی شرکت کی ، انفرادی مقابلے 28 مئی تک جاری رہینگے

کوئٹہ.. چونتیسویں نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلوں کی مقابلوں کی افتتاحی تقریب فٹ بال سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ نیشنل گیمز کی انعقاد کا اعلان کیا

وزیراعلی بلوچستان ، گورنر بلوچستان سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز سمیت کھیلوں سے وابستہ صحافیوں اور دیگر افرادنے کثیر تعدادمیں شرکت کی .مختلف اداروں کی دستوںنے مارچ پاسٹ سے تقریب میں شرکت کی. خیبر پختونخواہ کی دستے کی قیادت سپیشل بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی نے کی جنہوں نے خیبر پختونخواہ کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا

جبکہ ان سے آگے پختونخواہ کے نام کا بینر اٹھائے سپیشل تیر انداز حسنہ بیگم تھی افتتاحی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سینئر نائب صدر اور خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے بھی شرکت کی تقریب میں شامل دستے میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیت مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشنز اور اوردیگر عہدیداران بھی شامل تھے.

اسی طر ح دیگر صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جن کا سٹیڈیم میں شامل افراد نے پرزور تالیاں بجا کر استقبال کیا. بلوچستان کے مختلف گرلز و بوائزکالجز کے طلباءو طالبات نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی.افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے دستوں نے اپنی علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا .

دوسرے مرحلے کے ان مقابلوں میں انفرادی کھیلوں کے مقابلے منعقدہونگے جو اٹھائیس مئی تک جاری رہینگی .نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی انتہائی سخت رہی ، فٹ بال گراﺅنڈز کوجانیوالے راستوں پر بلوچستان رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی

گراﺅنڈ کے مین انٹری گیٹ کے باہر روڈ پر واقع دونوں اطراف کی دکانوں کو سیکورٹی انتظامات کے طور پر بند کردیا گیاتھا اور بیشتر افراد پیدل ہی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے رہے ،

لوگوں کی زیادہ آمدکی وجہ سے کھلاڑیوں اور جنرل پبلک کیلئے الگ الگ گیٹ بنائے گئے تھے تاہم بعدازاں تمام گیٹ پر سب کو جانے کی اجازت دیدی گئی سیکورٹی وجوہات کی بناءپر گراﺅنڈ میں گاڑیوںکو نکال دیا گیا تھا

 

 

 

 

error: Content is protected !!