دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ڈومیسٹک کرکٹ لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت کو محددو کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس پر حتمی فیصلہ اکتوبر میں آئی سی سی کی میٹنگ میںکیا جائے گا۔آئی سی سی کے فُل ممبرز کو ٹی20 ڈومیسٹک کرکٹ لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اُن میں کھلاڑیوں کی شرکت پر تشویش ہے۔آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ نے جنوبی افریقہ کے شہر ڈبلن میں سالانہ کانفرنس میں اس مسئلے پر بات چیت کی جہاں بورڈ ممبران اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر کھلاڑیوں کو بہت زیادہ تعداد میں لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تو اس سے باہمی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس بارے میں مزید بات چیت اور فیصلہ اکتوبر میں آئی سی سی کی میٹنگ میں ہونے کا امکان ہےتاہم ایک تجویز یہ بھی ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک سال میں 3 سے زیادہ لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔