گلگلت (سپورٹس لنک رپورٹ) زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں دس ہزار میڑز بلندی پر خوبصورت مقام پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ، پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر ہونیوالی تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان کا اختتام دس ہزار میٹرز بلندی پر واقع گراؤنڈ پر زلمی یوتھ الیون اور قراقرم یونیورسٹی کے درمیان میچ سے ہوا۔
تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان کے شرکا نے کرکٹ میچ کھیل کر سمٹ کے بعد خود کو تازہ دم کیا ۔ نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ میں قراقرم یونیورسٹی نے زلمی یوتھ الیون کو ہرادیا تاہم ملک بھر سے آنیوالے طلبا اور مقامی شائقین کرکٹ نے بلند وبالا پہاڑوں کے دامن میں واقع گراؤنڈ میں کرکٹ سے لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی پر داد دی ۔
پشاور اور خیبرپختونخواہ کے دیگر ریجنز میں اسپورٹس, یوتھ اور ویمن ایمپاورمنٹ کے متعدد کامیاب ایونٹس کےبعد پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں سب سے آگے رہیْ. پاکستان کی تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اور تین یونیورسٹیز نے مشترکہ طور پر منعقد کی ۔
ایونٹ کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی, اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ , سینٹر فار سسٹینیبیلیٹی ریسرچ اینڈ پریکٹس اور زلمی فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا جس میں پاکستان بھر سے یونیورسٹیز کے ہونہار طلبا شریک ہوں گے. نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان میں گورننس , انواریمنٹ اور سوشل ہم آہنگی کے اہم موضوعات پر پاکستان کی نوجوان نسل نے اظہار خیال کیا۔