اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں مرحلے کا آغازکل بدھ سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ، اسلام آباد میں آزاد جموں کشمیر کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا، مرغزار کرکٹ گرائونڈ، اسلام آباد میں فیصل آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، کے آر ایل گرائونڈ میں ڈیرہ مراد جمالی اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی پنڈی سٹیڈیم میں فاٹا اور راولپنڈی کی ٹیموں کا آمناسامنا ہوگا، گروپ بی کے میچوں میں یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں لاہور بلیو اور حیدر آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بہاولپور اور ملتان پشاور کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، ٹی ایم سی گرائونڈ میں ایبٹ آباد اور لاڑکانہ کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوگا جبکہ این بی پی گرائونڈ میں سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فاٹا،،، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، آزاد جموں و کشمیر، اسلام ٓاباد، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو، سیالکوٹ، لاہور بلیو، ملتان،،، بہاولپور، حیدرآباد، لاڑکانہ، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔