جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز2018کے سلسلہ میں جاری ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں 105کلو پلس ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سنیچ میں170کلو گرام،کلین اینڈ جرک میں235کلو گرام اور مجموعی طور پر405کلو گرام ویٹ اٹھا کر ایشین نمبر پانچ ٹھہرے ہیں ، وہ پاکستان کے لئے میڈل نہیں جیت سکے لیکن ان ویٹس کے میں انہوں نے تین نئے نیشل ریکارڈ قائم کئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ورلڈ جونئیر چیمپین شپ میں کلین اینڈ جرک میں قائم کردہ اپنے228کلو گرام ویٹ کے ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے 235کلو گرام تک لے گئے ہیں۔ ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد نوح دستگیر بٹ کا اپنے کوچ امجد امین بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ پاکستان کے لئے میڈل جیتوں لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ اپنا بیسٹ دینے کی کو شش کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔