اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قو انٹر ریجن انڈر – 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ کراچی بلیوز کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میرپور سٹیڈیم میں پشاور اور کراچی بلیوز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور کی ٹیم 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، پشاور نے ٹاس جیت کر کراچی بلیوز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کراچی بلیوز کی ٹیم 1۔41 اوورز میں 127 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی انس الیاس نے 46 رنز بنائے۔نیاز خان، اویس علی شاہ، عامر عظمت اور محمد عمیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پشاور نے 4۔30 اوورز تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا، محمد محسن نے 70 رنز، امیر عظمت نے 24 رنز بنائے، علی نسیم نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے ٹورنا منٹ کی فاتح ٹیم پشاور کو دو لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کراچی بلیوز کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا پشاور کے محمد محسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ حیدر آباد کے سعاد خان کو بہترین بیٹسمین، ملتان کے محمد جہانگیر کو بہترین بائولنگ کا اور پشاور کے مختار احمد کو بہترین وکٹ کیپر کا ایواڈ دیاگیا ہے،،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں فاٹا،، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس ،آزاد جموں و کشمیر ،اسلام آباد، ڈیرہ مراد جمالی ، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل تھیں جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو ، سیالکوٹ ، لاہور بلیو، ملتان،،بہاولپور، حیدرآباد ،لاڑکانہ، پشاور اور ایبٹ آباد شامل تھیں۔