اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ملک کےدفاع اورسلامتی کےلئے مسلح افواج کے بہادرافسروں اور سپاہیوں نےاپنی جانوں کےنذرانےپیش کئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔آج پاکستان فوج کے ان شہداء کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن عزیز کا جھنڈا بلند رکھنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔فاسٹ بولر حسن علی ،آل راونڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی 6 ستمبر کے شہداء کو سلام پیش کیا۔وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پیغام دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔