سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیون سمتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے،انہوں نے اپنی گرل فرینڈ ڈینی کے ساتھ ہفتے کے روز شادی کرلی ہے، اپنی شادی کے حوالے سے سمتھ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹ اکائونٹ پر شادی کی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے کیونکہ میری اور ڈینی کی دوستی اب ایک رشتے میں جڑ گئی ہے
Today I got to Marry my best friend. What an absolutely incredible day. dani_willis looked unbelievably beautiful https://t.co/jp0523UBtw
— Steve Smith (@stevesmith49) September 15, 2018
انتیس سالہ سمتھ اور ڈینی کی ملاقات بیگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے دوران ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہی ان کے درمیان دوستی ہو گئی تھی،رواں سال مارچ میں بال ٹمپرنگ تنازع کے بعد یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ سٹیو سمتھ اور ان کی دوست ڈینی کے تعلقات کشیدہ ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے وہ انہیں چھوڑ چکی ہیں تاہم ہفتے کے روز ہونے والے اس شادی نے ان تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔