ابوظہبی(عبدالرحمان رضا)جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی ہے،بنگلہ دیش کو افغانستان کے ہاتھوں 136 رنز کی واضح شکست کا دکھ اٹھانا پڑا،تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلےجانیوالے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ افغان بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔مڈل آڈر بیٹسمین حشمت اللہ شہیدی 58 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد شہزاد نے 37رنز کی اننگز کھیلی ۔شکیب الحسن نے 4شکار کئے،ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 43اوورکی پہلی گیند پر 119رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔شکیب الحسن 32،محموداللہ 27اورمصدق حسین 26رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکا۔مجیب الرحمن ،گلبدین نائب اور راشد خان نے 2،2جبکہ آفتاب عالم ، محمد نبی اور رحمت شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤ ٹ کیا ۔راشد خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نواز ا گیا۔اس فتح کے ساتھ افغانستان گروپ بی میں ٹاپ پر آگیا جبکہ بنگلہ دیش دوسرے نمبر پررہا،سری لنکا 2میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے آؤ ٹ ہوچکاہے ۔