دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا،بنگلہ دیش کی ٹیم اس سے قبل افغانستان کی ٹیم کے ہاتھوں بھی شکست کا مزہ چکھ چکی ہے،بھارت نے 174 رنز کا ہدف 37 ویں اوورکی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ شیکھر دھون 40 ، ایم ایس دھونی 33 اور امباتی رائیڈو13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روہت شرما 83 اور ڈنیش کارتھک ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔جس پر بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ ایک اوورز میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ان کی جانب سے مہدی حسن 42 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔جبکہ مصدق حسین 12، مشرف مرتضیٰ 26، محمد اللہ 25، مشفق الرحیم نے 21 ، شکیب الحسن 17، ناظم الحسین سات، لٹن داس سات اور محمد متھن نے نو رنز بنائے۔