اسلام آباد ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس ایونٹ میں سندھ کے عمر سادات نے 800 میٹر، پنجاب کی صبا نے 1500 میٹر اور بلوچستان کے ناصر علی نے 5000 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے اپنے نام کئے۔ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں ایتھلیٹکس کے مینز 800 میٹر دوڑ کے ایونٹ سندھ کے عمر سادات نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 2 منٹس اور 1.60 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتا، بلوچستان کے افتخار نے چاندی اور پنجاب کے عصمت اﷲ خان نے کانسی کا تمغہ جیتا
ویمنز 1500 میٹر دوڑ میں پنجاب کی صبا نے مقررہ فاصلہ 5 منٹس اور 28.94 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پنجاب کی جویریہ نے چاندی اور گلگت بلتستان کی شبانہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، مینز 5000 میٹر دوڑ میں بلوچستان کے ناصر علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 16 منٹس اور 08.70 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا، اسلام آباد کے فیضان نے چاندی اور پنجاب کے ساغر نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔