نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے جونیئر سرکٹ کرکٹ میں چودہ سالہ آل رائونڈر پریانشو مولیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو روزہ میچ میں 556رنزناٹ آئوٹ کی اننگز کھیل کر سب کو حیران کردیا، پریانشو مولیا جو مہندر لالہ امرناتھ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتے ہیں نے انڈر 14 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں یوگی کرکٹ اکیڈمی کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا، پریانشو مولیا جو آف سپنر بائولر بھی ہیں نے پہلے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے چار وکٹیں بھی حاصل کیں جس کی وجہ سے یوگی کرکٹ اکیڈمی کی پوری ٹیم صرف 52 رنز پر ڈھیر ہو گئی اس کےبعد انہوں نے بیٹنگ کے دوران میچ کے پہلے روز 408 رنز بنائے جبکہ میچ کے دوسرے روز اس میں مزید 148 رنز کا اضافہ کرتےہوئے انفرادی سکور کو 556 رنز تک پہنچا دیا انہوں نے 319 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی اننگز میں 98 چوکے اور صرف ایک چھکا شامل تھا، ان کی شاندار اننگز کی بدولت لالہ امرناتھ اکیڈمی کی ٹیم نے 826 رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی جبکہ دوسری اننگز میں بھی یوگی اکیڈمی کو صرف 84 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے ایک اننگز اور 689 رنز کی شکست سے دوچار کردیا دوسری اننگز میں بھی پریانشو مولیا نے دو وکٹیں حاصل کیں،گزشتہ سال بھی پریانشو نے جونیئرسرکٹ میں 254 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔