کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) متنازع ٹی 10 لیگ اب پاکستان کے کسی شہرکا نام اپنے مفاد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے نے ٹی 10 لیگ پر پاکستانی شہر وں کے نام استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی عدالتی فیصلے کے مطابق ٹی ٹین لیگ میں کراچی، کراچینز یا اس سے ملتے جلتے نام استعمال نہیں کیے جائیں گے عدالت کے مطابق کراچی، کراچینز، کنگز یا اس سے ملتے جلتے ناموں کے اشتہارات بھی جاری نہیں کیے جا سکتے.متنازع ٹی 10 لیگ انتظامیہ کی جانب سیکراچی یا ملتے جلتے نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے. ماہرین نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی کرکٹ کے مالی مفادات محفوظ ہوں گے.واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہے، گذشتہ دونوں ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا، جب آئی سی سی نے کرپشن کے الزامات پر سابق سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکوہیٹگے کو معطل کر دیا تھا۔یاد رہے کہ آ ل راؤ نڈر شعیب ملک نے بھی گذشتہ دونوں?ٹی 10 لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی متنازع لیگ پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، جب کہ اس کے لیے فنڈنگ کا معاملہ بھی واضح نہیں۔