لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈین ہائی کمیشن نے ورلڈ کپ ہاکی کی کوریج کے لئے جانے والے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا، صحافیوں نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایکریڈیشن جاری ہونے کے بعد ایک ماہ قبل ویزوں کے لئے درخواستیں دے رکھی تھی۔انڈین ہائی کمیشن نے ورلڈ کپ ہاکی کے لئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں سے کوریج کے لئے جانے والے 7 صحافیوں نے ایک ماہ قبل ویزوں کے لئے درخواستیں دے رکھی تھی۔شرکت کے خواہش مند صحافیوں کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایکریڈیشن بھی جاری کر رکھی تھی۔ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی اس لئے انہیں ویزےجاری نہیں کئے جاسکتے۔ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ویزے نہ دینا کھیلوں کے بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔