پشاور( سپورٹس رپورٹر)کلین اینڈ گرین پشاور بیڈمنٹن لیگ 2019 مراد چیمپئن کلب نے جیت لی فائنل میں پلوسی کلب کو تین صفر سے شکست ، مہمان خصوصی ٹاؤن ممبر اعجاز خان صراف اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی عارف یوسف نے انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ،ناظم نازش علی اعوان ، ناظم سیف اﷲ، انٹر نیشنل کوچ حیات اﷲ، ندیم خان ، شہزاد ، عزیر ملک اور عامر خان خلیل،اعجاز ارشد،عرفان آفریدی، ریاض خان اور فضل سبحان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری لیگ کا فائنل مراد چیمپئن کلب اور پلوسی کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں مراد چیمپئن کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی ۔
ٹیم ایونٹ کے پہلے سنگل میں مراد علی نے قاری عدنان کو 21-19 اور21-16 سے شکست دی ، ڈبل میں مراد اور اختشام کی جوڑی نے عدنان اور ذہیب کو 21-16 ، 18-21 اور21-19 سے شکست دی جبکہ آخری سنگل میں ملک فراز نے ذیشان کو 21-18 اور21-16 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کی جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کی ٹیم نے سپورٹس بورڈ ٹیم کو تین صفر سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
خواتین ڈبل میں اقراء اور مہوش نے امبر اور سائرہ کو 21-19 اور21-17 سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ چیمپئن شپ تین دن جاری رہی جس میں سو سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ جس میں پاکستان نمبر مراد علی ، پاکستان نمبر انڈر16 قاری عدنان ، نیشنل انڈر14 چیمپئن عمر جہانگیر اور سابق پاکستان انڈر19 چیمپئن ذہیب نے حصہ لیا ۔