کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں مچھلی، بریانی اور دیگر ڈشز کھائیں اور وہ پاکستان کا کلچر انجوائے کررہے ہیں۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اورڈ یرن سیمی نے میڈیا سے گفتگو کی، ڈیرن سیمی نے گفتگو میں کہا کہ وہ پاکستان کا کلچر بہت انجوائے کر رہے ہیں ، انہیں شلوار قیص پہن کر بہت اچھا لگ رہاہےاور انہوں نے کراچی میں مچھلی ، بریانی، اور دیگر ڈشز بھی کھائیں۔
ڈ یرن سیمی نے کہا کہ وہ پاکستان کی ثقافت سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہوں نے گورنرہاوس میں پودا بھی لگایا۔اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے پی ایس ایل میں کامیاب ہونگے۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی سیکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں پشاور جیتے جبکہ وہ خود کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں ایک بچہ کوئٹہ اور دوسرا پشاور کو سپورٹ کرتا ہے۔