پاکستان مضبوط ٹیم ہے ، کانٹے دار مقابلہ ہوگا ‘ کپتان بھارتی کبڈی ٹیم

لاہور(سپورٹس لنک رپوٹ) کبڈی ورلڈکپ کے لیے شرکت کرنے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت عزت ملی ہے، پاکستان اوربھارت میں چاروں موسم ہیں اس لئے ہم کنڈیشن سے جلد ہم آہنگ ہو جائیں گے جبکہ باقی ممالک میں ایسا موسم نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم ہے کانٹے دار مقابلہ اچھا ہوگا، ہماری ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی ہیں ، کچھ کھلاڑی آج لاہور پہنچ جائیں گے ۔گر لال سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور فیڈریشن کے بہت مشکور ہیں ، ہمیں پاکستان میں کوئی خوف نہیں، ہماری زبان اور ثقافت آپس میں ملتے ہیں

error: Content is protected !!