خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ 9 دسمبر سے بنوں میں شروع ہوگی

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ  9 دسمبر سے منڈان پارک بنوں میں شروع ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ساتوں ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کرینگی، باضابط افتتاح ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر) عون حیدر گوندل کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرسپورٹس آپریشن عزیز اللہ جان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس کیپٹن(ر) مشتاق احمد اور ڈی جی سپورٹس خالد خان کی سر پرستی میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں

 

اس سلسلے میں انٹر یونیورسٹی گیمز، انٹر کالجز گیمز کے کامیاب انعقاد کے بعد، انٹر کانسٹی چیونسی گیمزمیں ٹرائلز کا مرحلہ جاری ہے جس کا فائنل راؤنڈ 26 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوگااسی طرح انٹر ریجنل گیمز کا مرحلہ وار سلسلہ 9 دسمبر سے شروع ہورہا ہے پہلے مرحلے میں کبڈی، جس کے بعد ریسلنگ، بیڈمنٹن، ہاکی، ایتھلیٹکس، باکسنگ، کراٹے، جوڈو، ووشو، جوجتسو، سمیت مختلف گیمز کے ا نٹرریجنل مقابلے منعقد ہونگے۔ جس میں کھلاڑیوں تمام ممکن سہولیات اور سامان کے علاوہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیش انعامات بھی دیئے جائینگے۔ خصوصی افراد کیلئے ایڈوپٹیڈ سپورٹس اور منیارٹی گیمز بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ صوبے میں انٹرریجنل گیمز کے سلسلے میں بنوں میں کبڈی چیلنج کپ 9 سے 11 دسمبر تک منڈان پارک بنوں میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور سوات ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں تمام ڈویژن میں ریجنل سپورٹس آفیسر زکے زیرنگرانی ٹرائلز منعقد ہونگے جس میں ریجن کی ٹیم بنائی جائیگی۔ انٹر ریجنل کبڈی چیمپئن شپ کیلئے کمیٹی میں ریجنل سپورٹس آفیسر شفقت اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ، انوررشید صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے ارباب نصیر سلطان بری، پیر برکت شامل ہیں۔

error: Content is protected !!