کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی جانب سے پاکستان کی کوئین آف پاپ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 4 کا فائنل 17مارچ کو کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کی اختتامیہ تقریب میں پاکستان کی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارا گانا پی ایس ایل کی اختتامیہ تقریب میں پیش کیا جائے گا‘۔پاپ کی ملکہ نازیہ حسن 1965میں 35سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں لیکن اُن کے گانوں کی مقبولیت اور گونج آج بھی برقرار ہے۔واضح رہے کہ نازیہ حسن پاکستان کی پہلی گلوکارہ ہیں جنہوں نے محض 15سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ اپنے نا م کیا۔نازیہ حسن کےمقبول گانوں’دوستی،ڈسکو دیوانے، آپ جیسا کوئی اور بوم موم‘ کو آج بھی خاصی شہرت حاصل ہے۔