بابر اعظم تیکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کل ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو میسیج دیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کتنی خطرناک ہے۔نجی ٹی وی چینل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ بابر کی جیسی تیکنیک ہے, اس سے لگتاہے 10 سال میں وہ سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم تیکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، پریکٹس میچ میں بھی بابر کلیئر تھے کہ بھارت کے خلاف کس انداز میں جانا ہے۔سابق کپتان انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ جس وننگ کمبی نیش سے لڑکوں میں اعتماد آ رہا ہو اسی کو جاری رکھنا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بابر اعظم نے ہر کھلاڑی کو پلان کے مطابق کھلایا جبکہ شاداب نے آخری دو اوور بہت اچھے کیے اور وکٹ لی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو کمبی نیشن بنا ہوا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

error: Content is protected !!