کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح سی سی ، کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ریڈیو پاکستا ن گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچوں میں بلال فرینڈز نے قمر عباس سی سی کو 190رنز کے پہاڑ تلے کچل دیا۔ حنیف ملک اور عبدالرؤف نے دوسری وکٹ پر 97رنز کی ناقابل شکست رفاقت نبھائی۔ زین انور نے 3ہرے کھسکائے ۔سن رائز سی سی نے لانڈھی جیم خانہ کو 3وکٹوں سے قابو کرکے اپ سیٹ کردیا۔ بلال نے 63رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔محمد احسن کے 45رنز ‘محمد اکرم اور سلمان کی 3,3وکٹیں رائیگاں گئیں۔پہلے میچ میں بلال فرینڈز کولٹس نے مقررہ 35اوورز میں 6وکٹوں پر 378رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ حنیف ملک نے 139رنز اور عبدالرؤف نے 89رنز کی اننگز کھیلی دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 97رنز کی ناقابل شکست رفاقت قائم کی۔ددانیال علی نے 44 رنز کی کامیاب اننگز کھیلی۔ محمد یوسف نے 61رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کیں۔قمر عباس سی سی کی جوابی اننگز 24ویں اوورز میں 188رنز پر تمام ہوگئی۔ عبدالحسیب نے 43، دانش ملک نے 37اور حمزہ رضوی نے 18رنز کی قابل زکر اننگز کھیلی۔زین انور نے19 رنز کے عوض3کھلاڑیو کو چلتا کیااور نعمان علی کو 30رنز پر 2وکٹیں ملیں۔دوسرے میچ میں لانڈھی جیم خانہ کی ٹیم 189رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمداحسن نے 45رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کھیلی۔ماجد نے 30، عبدالسلام نے 26، طحہ حنیف نے 21رنز اسکور کئے۔حسن نے 32رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا ۔نوید جمال نے 28اور وسیم علی نے 40رنز پر 2-2کھلاڑیو ں کو پویلین روانہ کیا۔سن رائز سی سی نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوںپر اس وقت حاصل کرلیا جب 191رنز اسکور بورڈ پر آویزاں کیے گئے۔ بلال نے 63رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ندیم راجہ کے ساتھ پہلی وکٹ پر 60رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ ندیم راجہ نے 25اور نعمان رضا نے 23رنز کی باری کھیلی۔ محمد اکرمم نے 45اور سلمان نے 54رنزپر 3-3کھلاڑیوں میدان سے رخصت کیا۔ ایمپائرز اختر قریشی اور متین شیخ تھے۔