والد کی خواہش کے مطابق گرائونڈ بنانے کیلئے کام کر رہا ہوں، عثمان قادر

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔‏عبدالقادر کے سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کرکٹ جاری رکھتے ہوئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کی خواہش تھی میں سینے پر پاکستان کا اسٹار سجاؤں، میں ان کے ہوتے ہوئے مایوس ہو کر پاکستان میں کرکٹ چھوڑ چکا تھا لیکن ان کی وجہ سے دوبارہ پاکستان میں کرکٹ شروع کی اور اب میں اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔‏

باؤ جی کے بیٹے سلمان قادر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قائم عبدالقادر اکیڈمی چلاتے ہیں۔سلمان قادر کہتے ہیں کہ میرے والد چاہتے تھے کہ ایک گراؤنڈ بنائی جائے، انہوں نے پی سی بی اور حکومت کو اس حوالے سے بہت خطوظ لکھے لیکن ان کی زندگی میں ایسا ممکن نہیں ہو سکا، میں اب گراؤنڈ بنانے کے حوالے سے دن رات کام کر رہا ہوں، جلد گراؤنڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!