اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے مکمل ہو گئے۔ سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کے گریگ لوان نے مصر کے محمد ایلشر بینی کو 11-5, 11-6, 9-11, 11-7 سے، مصر کے مصطفی اصال نے ہم وطن مزان گومل کو 9-11, 11-6, 11-6, 11-5 سے، مصر کے کریم علی فتحی نے پاکستان کے طیب اسلم کو 11-5, 11-8, 11-5 سے اور مصر کے یوسیف سلیمان نے اہم وطن محمد ردا کو 9-11, 11-5, 11-5, 11-6 سے شکست دے کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
خواتین کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں مصر کی فریدہ محمد نے پاکستان کی رفعت خان کو 11-4, 11-2, 11-2 سے، مصر کی ثناء ابراہیم نے پاکستان کی مقدس اشرف کو 11-4, 11-8, 11-3 سے، سوئٹزرلینڈ کی سیندی مرلو نے پاکستان کی آمنہ فیاض کو 11-4, 11-4, 11-9 سے اور کوریا کی جیؤن لی نے پاکستان کی مدنیہ ظفر کو 10-12, 11-7, 11-3, 11-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سوٹزرلینڈ کے گریگ لوان کا مقابلہ مصر کے مصطفی اصال سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں مصر کے کریم علی فتحی کا مقابلہ مصر کے یوسیف سلیمان سے ہو گا۔ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصر کی فریدہ محمد کا مقابلہ مصر کی ثناء ابراہیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ سوئٹزرلینڈ سیندی مرلواور کوریا کی جیؤن لی مدمقابل ہوں گے۔