کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون IIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںمزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ڈی ایس اے نے بقائی ڈولفن کو 49رنز کی شکست سے دوچار کیا۔ جبکہ کھتری اسپورٹس کو صادق جیم خانہ کیخلاف 8وکٹوں کی آسان کامیابی حاصل ہوئی۔‘ زریاب عمر کی ناقابل شکست سنچری‘ تنویرالحق کے 46رنز کا فتح میںکلیدی کردار رہا۔ کے پی آئی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ڈی ایس اے نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میںتمام وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ تنویر الحق نے 6چوکوںکی مدد سے 46رنز اور امیر رضا نے 4چوکے لگا کر 44رنز اسکور کئے۔ عمران علی نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 22رنز کی اننگز کھیلی۔ منیر حسین نے 22رنز اوریوسف احمد نے 44رنز کے عوض 3,3وکٹیںاپنے نام کیں۔بقائی ڈولفن مطلوبہ ہدف کے حصول میںناکام رہی اور 115رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ظہیر حسین نے 33رنز اور نوید بشیر نے 22رنز میں 2,2چوکے لگائے۔ عنایت اﷲ کے 18رنز میں 4چوکے شامل تھے۔ سجاد مشتاق کو 16رنز پر 3وکٹ ملے۔ تنویر الحق کو 15اورعمران علی کو 18رنز پر 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا موقع ملا۔ایسٹرن کرکٹ گراؤنڈ پر صادق جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں تمام وکٹوں پر 158رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ کاشان 40رنز میں 4چوکے اور2چھکے لگا کر نمایاں رہے۔ طلحہ شہزاد نے 29رنز میں 3چوکے اور 2چھکے لگائے۔ ارسلان یعقوب کے 28رنز 4چوکوں اور ایک چھکے کی مرہون منت تھے۔ وقاص یامین نے 18رنز میں 3باؤنڈریز لگائیں۔اسحق خان کو 22رنز میں 4وکٹیں ملیں اورکامران خان نے 27رنز پر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔کھتری اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف کو 17ویں اوورز میں 2وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ زریاب عمر نے ناقابل شکست 75رنز کی اننگز میں 9باؤنڈریز اور ایک بار گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینکا۔ اسحق خان نے 2چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 38رنز بنائے۔ شاہ رخ پرویز 18رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگانے میںکامیاب رہے۔ ، کاشان کو 13رنز پر ایک وکٹ ملی۔