اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) 3رکنی قومی ٹیم ایشین پیسفک جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ 19 سے 23 اپریل تک متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں کھیلی جائے گی جس میں 2 کھلاڑی اور ایک آفیشل ملک کی نمائندگی کرینگے۔کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا جبکہ آفیشل میں مسعود احمد خان بطور منیجر اور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ دونوں کھلاڑی جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں اور وہ براہ راست ایونٹ میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ایشین ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک گیمز 2020ء کیلئے کوالیفکیشن رائونڈ ہے۔ توقع ہے کہ اس ایونٹ میں قومی کھلاڑی اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لائیں گے۔