میری زندگی صرف بیٹیوں کے گرد ہی گھومتی ہے، شاہد خان آفریدی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹیاں ان کےلئے انمول ہیں۔سوشل میڈیاپر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بطور ذمہ دار والد اپنی بیٹیوں کی ہمیشہ رہنمائی کریں گے۔سابق کپتان کو اپنی کتاب میں بیٹیوں کو آئوٹ ڈور اسپورٹس کی اجازت نہ دینے کی بات پر تنقید کا سامنا ہے۔اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی بیٹیاں ان کیلئے انمول ہیں اور ان کی زندگی بیٹیوں کے گرد ہی گھومتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام کے اپنے اپنے عزائم ہیں، جس کے حصول میں وہ ان کی بھرپور حمایت کریں گے،ساتھ ساتھ بطور ایک والد وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں گے۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرتے اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

تعارف: newseditor