اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان آرچری فیڈریشن کو منسلک کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا حسن بلوچ، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی، پاکستان سپوڑٹس بورڈ عارف ابراہیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ) کا پاکستان آرچری فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ منسلک کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ آرچری کا کھیل ملک میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں جلدی مقبولیت اختیار کرے گا، واضع رہے کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے آخری بار انتخابات جنوری 2016 کو منعقد ہوئے تھے جس میں لیفینٹ جنرل(ر) سید عارف حسن کو پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدرجبکہ وصال محمد خان اور امتیاز علی بالترتیب سیکرٹری جنرل اور خزانچی منتخب ہوئے تھے۔