ٹاونٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔متحدہ عرب امارات میں جس پاکستان ٹیم سے مقابلہ ہوا ، موجودہ ٹیم اس سے کافی مختلف ہے ، خاص طور پر اس کا بولنگ اٹیک ۔ٹاونٹن میں میچ سے قبل میڈیا سے گفت گو میں ایرون فنچ نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان ہمیشہ ہی ایک مشکل حریف ثابت ہوئی ہے۔فنچ نے کہا کہ یہاں پاکستان کو آسان نہیں لیا جاسکتا، درست ہے کہ ٓاسٹریلیا نے یو اے ای میں پاکستان کو شکست دی لیکن اس ٹیم میں وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان نہیں تھے۔ محمد عامر بھی اب فارم میں آگئے ہیں جبکہ نمبر تین پر بابر اعظم بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔فنچ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے میچ کیلئے50 اوورز کے مقابلے کے حساب سے ہی تیاری کی ہے لیکن اگر کھیل مختصر ہوا تو پھر اس کے حساب سے پلان کریں گے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر چودہ ماہ بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں، ان کو اپنا پیس واپس لانے میں تھوڑا وقت درکار ہوگا ۔ایک سوال پر فنچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلویٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ ان کو نہیں کرنا، پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ جنون ہے اور پی ایس ایل میچز میں وہ نظر بھی آیا۔انہوں نے ک مزید کہا کہ جو کرکٹرز پاکستان گئے انہوں نے وہاں کی تعریف کی، جب بھی موقع ملا پاکستان جاکر ضرور کھیلنا چاہوں گا۔