پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر آگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کو پچھاڑ کر دوسرے نمبر پر آگئی۔قومی ویمن ٹیم ہوم سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی آئی سی سی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر آئی ہے۔

 

پاکستان ویمن ٹیم کے 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں، یوں گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ویمن ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر ٹیم پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے۔فہرست میں جنوبی افریقہ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

error: Content is protected !!