دیگر سپورٹس

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی اولمپک ڈے تیر اندازی چیمیئن شپ کی تیاریاں جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 2 اور 3 جولائی کو سپورٹس سٹیڈیم بھوربن روڈ مری میں منعقد ہونیوالی اولمپک ڈے آرچری چیمیئن شپ کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، 2 جولائی کو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہوں گے، چیمپیئن شپ میں پنجاب کی ڈویژن، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آرمی، پولیس، واپڈا اور کسٹم کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ہر ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی ہونگی، چیمپئن شپ کے مقابلے بین الاقوامی معیار کے مطابق 70میٹر کے تحت ہونگے۔ 3جولائی کو چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری منظر فرید شاہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!