کھیلوں کے مقابلے صحت مند سرگرمیوں کے لِئے فائدے مند ہیں۔ احمد علی
ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد شاہدہ شیعب کو خراج تحسین پیش کرناہے گلفراز

کھیلوں کے مقابلے صحت مند سرگرمیوں کے لِئے فائدے مند ہیں۔ احمد علی
ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد شاہدہ شیعب کو خراج تحسین پیش کرناہے گلفراز
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کے مقابلے صحت مند سرگرمیوں کے لِئے فائدے مند ہیں ٹگ آف وار ایسوسی ایشن نے ٹک آف وار ٹورنامنٹ کراکے نوجوانوں کی سہولیات فراہم کی ہیں
ان خیالات کا اظہار سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے شاہدہ شیعب رضوی گرلز بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا اس ٹورنامنٹ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جوکہ شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے قبل ازیں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان نے مہمان خصوصی احمد علی راجپوت اور دیگر مہمانوں
اور دیگر سرکاری غیرسرکاری اداروں کے کوچز مینجر و ڈائریکٹر اسپورٹس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد شاہدہ شیعب کو خراج تحسین پیش کرنا اور اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے
قبل ازیں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، شاہدہ شیعب رضوی اور دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بہترین ثابت ہوگا
اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرب نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا،
اس موقع پر سندھ ایسوسی ایشن کے جاوید اقبال، کراچی ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد اسلم، نصرت حسین، اصغر علی، عامر کفایت، حمیرہ صدیقی، مہشدہ، فہمدہ ضمیر، خالدہ ناز طارق علی، فرح،
کے علاوہ کالج یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر، اسپوڑس ٹیچر، کی کیثر تعداد موجود تھی گرلز کے فائنل میں کراچی یونورسٹی کی ٹیم نے حاصل کی
جبکہ بوائز میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد نے فاطمیہ کالج کو شکست دی آخر میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیں



