پشاور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی اجلاس گزشتہ روز پشاورقیوم سپورٹس کمپلیکس میں زیر صدارت صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ منعقد ہوا جس میں ان کے ہمراہ سیکرٹری اولمپک ذوالفقار بٹ ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک’ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ ‘قبائلی اضلاع کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز خان سمیت تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور و سیکرٹریز اور قبائلی اضلاع کے سپورٹس منیجرز نے شرکت کی
اجلاس میںنیشنل گیمز کے لئے کیمپوں کے انعقاد’ٹرائلز’وینیوز’سلیکشن کمیٹیوں کی تشکیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عاقل شاہ اورڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹرائلز 28 ستمبر تک مکمل کرکے ٹیموں کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کریں انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ سلیکشن صرف اور صرف میرٹ پر کی جائے اور تمام سلیکشن کمیٹیوں میں ایک ممبر قبائلی اضلاع سے ہونا چاہئے ‘ٹرائلز میں قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھرپور شرکت کریں گے ‘اجلاس میں نیشنل گیمز کے حوالے سے دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نیشنل گیمز کو مثالی طور پر منعقد کیا جائے گا ۔