پی ایس ایل فائیو،اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہوم گرائونڈ پر ایک اور شکست،کراچی کنگز فاتح

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائیو کے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہو گئی،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی،کراچی کنگز نے 184 رنز کا ہدف 8 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا،کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز 52،شرجیل خان اور ڈیل پورٹ 38،38 اور کپتان عماد وسیم 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز کو میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،پی ایس ایل فائیو میں کل پیر کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں اپنے سامنے ہونگی۔

اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز کھ کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونچی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان دوسرے ہی سوپرمین اٹھانا پڑا جب کولن منرو ایک سکور بنا کر محمد عامر کی گیند پر کرس جورڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے،نئے آنے والے بلے باز رضوان حسین اور روانچی نے دوسری وکٹ کیلئے 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 51 رنز تک پہنچا دیا،51رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ گری جب رضوان حسین 22رنز بنا کر عمر خان کی گیند پرایلکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،نئے آنے والے بلے باز کولن انگرام زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے اور 77رنز کے مجموعی اسکور پر 16رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر وکٹ کیپر والٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

لیوک رونچی اور شاداب خان نے چوتھی وکٹ کیلئے 106 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور مقررہ 20اوورز میں 183 رنز بنائے،رونچی 58 گیندوں پر 2چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 اور شاداب خان 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم،محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز ہدف کے تعاقب میں شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا،پہلے ہی اوور میں بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 58 رنز پر گری جب شرجیل خان22گیندوں پر 38 رنز بنا رومان رائیس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے،کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ نے تیسری وکٹ کیلئے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور122رنز تک پہنچا دیا،جسکے بعد کیمرون ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر وکٹ کے پیچھے لیوک رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے،136 رنز پر کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ گری جب ایلیکس ہیلز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

ایلیکس ہیلز نے 30 گیندوں پر3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے،139 رنز کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد بھی رن آؤٹ ہوگئے۔جسکے بعد کپتان عماد وسیم اور وکٹ کیپر بلے باز والٹن نے محتاط بیٹنگ کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،کراچی کنگز نے 184 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کر لیا ،کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 32 اور والٹن 19 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل اسٹین،رومان رئیس اور احمد عبداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!