کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 33ویں قومی کھیل کے لئے کراچی کراٹے کا تربیتی کیمپ روزانہ شام 7 تا رات 10 بجے جمنازیم ھال, ککری گراؤنڈ, لیاری میں شروع ھوچکا ہے جس میں کھلاڑیوں کو فزیکل فٹس, کراٹے کیھون, کمیتے, کاتا اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانیں کی تربیت دی جارہی ہے. سابقہ نیشنل چیمپئن حامد بختیار کو اس کیمپ کا فزیکل فٹنس اور کمیتے کا کوچ ہیں, ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائڈ جج سینسی عبدالرحیم کاتا کی تربیت کے ذمہ دار ہیں. پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٹرڈ ریفری سینسی کرامت اللہ خان ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانیں کی تربیت دیں گے جبکہ محمد معین ڈھیڈھی کیمپ کمانڈر اور رکارڈ اینالسٹ ہیں وہ کیمپ کے تمام کھلاڑیوں اور کوچز کے رکارڈ کو اپڈیٹ کریں گے. سندہ کراٹے ٹیم کے ٹرائل کا اعلان جلد کیا جائے گا.