پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)33 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلز گزشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں منعقد ہوئے ۔جس میں قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹس کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز میں نیشنل گیمز کیلئے ٹیم کا انتخاب کیاجائیگا ، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میاں واحد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، نائب صدر میاں صداقت شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد نے کہا کہ 26 اکتوبر سے پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں پشاور، سوات، مردان ، دیراپر ، دیر لوئر، چارسدہ ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ضلع خیبر ، ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز دو دن تک جاری رہینگے جس میں دس کھلاڑیوں کا انتخاب کیمپ کیلئے کیاجائیگا، ٹرائلز سلیکشن کمیٹی میں میاں صداقت شاہ ، حیات اﷲاوراختر رسول آفریدی شامل ہے۔