پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کی ارگنائزنگ کمیٹی اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شانے کہا ہے کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے نیشنل گیمز ملک میں کھیلوں ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ سمیت پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی غرض سے نیشنل گیمزکا مشعل کی وصولی کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے آٹک کی بجائے گلگت بلتستان کے راستے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سر تاپ پر وصول کیاجائیگا،جہاں سے ایک منفرد اندازمین کاغان ناران،مانسہرہ،ایبٹ آباداور آٹک کے راستے پشاور لایاجائیگا،ان خیالات کا ظہار انہوںنے گزشتہ روز میڈیا سینٹر پشاور میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ شیڈول کے مطابق نیشنل گیمزکاانعقاد 26اکتوبرسے یکم نومبر تک ہوگاجسمیں پشاور،مردان،ایبٹ آبادسمیت مختلف مقامات پر منعقد ہونگے ،نیشنل گیمز کا مشعل 19اکتوبر کو سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر وصول کی جائے گی،جہاں پر ایک پروقار تقریب منعقدکی جائے گی،اس پروگرام مین شرکت کیلئے صوبائی اولمپک اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیدار18اکتوبر کو ناران پہنچیںگے،بابوسرٹاپ پر صبح 10بجے مشعل کی وصولی کے بعدناران پہنچنے پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوگا،جس میں مقامی ایم پی اے ،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ،ڈی پی اور ڈی ایس اومانسہرہ سمیت دیگر حکام شریک ہونگے
مشعل ریلی دوسرے دن ناران سے دو بجے بالاکوٹ سٹی کیلئے روانہ ہوگی، مشعل ٹارچ ریلے ایبٹ آباد پہنچنے پرمشعل سابق اولمپئن فضل الرحمن بلا لالہ اور نعیم اختر ،کمشنر ہزارہ ،ڈی آئی جی ہزارہ اس کو ریسیو کریں گے اور یہاں خصوصی تقریب کا انعقاد ہو گااور 20 اوبر کو یہ اٹک پل پر یہ پشاور انتظامیہ کے حوالے کی جائے گی اور 26اکتوبر کو یہ مشعل سابق اولمپئن قاضی صلاح الدین قومی کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر مشعل روشن کریں گے ،انہوںنے کہاکہ مشعل چارچ کے اس سفر کا مقصد صوبے میںکھیلوں کیساتھ ساتھ سیاحت کوبھی فروغ دیناہے اوردنیامیں پاکستان کا بہتر امیج اجاگر ہونے میںمددملے گی،انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے بالاحصار پشاوراور خیبر پاس میں بھی تقاریب کا انعقاد کیاجائیگا،سید عاقل شاہ نے کہاکہ 26 اکتوبر کونیشنل گیمزکے افتتاح کے سلسلے میں صبح ساڑھے دس بجے وزیر اعظم پاکستان ان مقابلوں کا افتتاح کریں گے،گیمزمیں ملک بھر سے دس ہزار اتھلیٹ ان مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔