پشاور (غنی الرحمن /سپورٹس رپورٹر)پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواجمناسٹک کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ مکمل ہوگیا،پاکستان جمناسٹک فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعدصوبائی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں اگلے ماہ سے منعقدہ قومی گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں خیبر پختونخواجمناسٹک ٹیم کیلئے پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے نمائندوں محمد فاروق اور خالد محمود سمیت خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد راجہ ،کوچ سبزعلی اور دیگر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا،ٹرائلز میں پشاور،مردان،کوہاٹ،ہزارہ اور دیگر علاقوں سمیت قبائلی اضلاع سے بھی بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،کمیٹی نے کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز کے بعدجن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاہے
ان مین شہاب شاہ،عدنان،ذکریا،صدام حسین اور منصور شامل ہیں جبکہ اسامہ اور احمد کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیاہے ،اس موقع پر پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے نمائندہ وکوچ محمد فاروق نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں جمناسٹک کا مستقبل تابناک ہے جہاں پر جتناٹیلنٹ ہے شائد کسی دوسرے صوبے میں ہوں،انکاکہناتھاکہ یہاں آکر اندازہ ہوگیاکہ اگر انہیں مزید ٹریننگ دی جائے اور انکی سرپرستی کی جائے تو کوئی شک نہیں کہ ایک دن یہی کھلاڑیوں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔انہوںنے کہاکہ پشاور کے جمناسٹک خوش قسمت ہیں کہ صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشین کے سیکرٹری محمد راجہ انتہائی محنتی انسان ہیں وہ اپنے کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں،انہی کی کاوشوں سے پشاور میں جمناسٹک کا جو سامان میسر ہے وہ لاہور اور دیگر شہروں میں نہیں ہے ،اگر کھلاڑی مزید محنت کرے اور دل لگاکر کھیلے تو انشاء اللہ وہ بہت آگے جاسکتے ہیں ۔