پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکے دو کھلاڑ ی قاری عدنان او ر مہوش خان کی محنت رنگ لے آیا ،مالدیپ میں 5تا8اکتوبر منعقدہ 21ویں سارک بیڈمنٹن چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بن گئے۔مالدیپ میں کھیلی جانیوالی 21ویں سارک بیڈمنٹن چمپئن شپ کیلئے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کردیا،جس میں پنجاب سے عمل منیب ،راجہ ذوالقرنین سمیت خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑی قاری عدنان اور مہوش خان شام ہیں ،مالدیب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قاری عدنان نیشنل ١انڈر15,17اورانڈر18چمپئن ہیں جبکہ مہوش خان صوبائی چمپئن ہیں جنہوںنے قومی چمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،انہی کاکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں،قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑی 3اکتوبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے مالدیپ کیلئے روانہ ہوگی۔