پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر) 10سے 16نومبر تک ایران میں منعقدہ کبڈی جونیئر ورلڈ کپ کیلئے خیبر پختونخواکے 6کھلاڑی منتخب ،ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑی اب پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز کے بجائے عالمی سطح پر صلاحیتوں کا لوہامنوائیںگے۔پاکستان کبڈ ی فیڈریشن کے صدر رانامحمد سرورنے بتایاکہ وہ پاکستان میں کبڈی کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،فیڈریشن کی سرپرستی میں خیبر پختونخواسمیت مختلف صوبوں میں ٹیلنٹ کے تلاش کیلئے وقتاًفوقتاًسینئر وجونیئرزکے ٹورنامنٹ اور تربیتی کیمپس کا انعقادکیاجاتاہے اور اللہ کے فضل سے ان کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آناشروع ہوگئے،انکاکہناتھاکہ خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن صوبے میں جس قدر کام کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے کہ پشاوراوربنوں سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں تواترکیساتھ کبڈی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں اور ان مقابلوں کے نتیجے میں ہمیں نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آرہاہے۔
رانامحمد سرورنے بتایاکہ خیبر پختونخواکبڈی کا گڑھ ہے یہاں پر کافی ٹیلنٹ موجودہے ،آل پاکستان انٹر ڈویژن کبڈی ایونٹ میں پشاور ڈویژن ٹیم نے جس قدر کارکردگی کا مطاہرہ کیاوہ داد کے مستحق ہیں ،کبڈی فیڈریشن نے ایران میں منعقدہ ورلڈجونیئر کبڈی چمپئن شپ کیلئے صاف وشفا ف طریقے سے انتخاب کا عمل میں لایاگیاہے منتخب قومی ٹیم میں خیبر پختونخواکے 6کھلاڑیوںعمیر،شاہ زیب ،اسامہ ،عماد احمد،آفاق سینئر اور آفاق جونیئرشامل ہیں ،اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سلطان سید علی شاہ نے کہاکہ جب انہوں نے صوبے میںروایتی کھیل کبڈی کو بام عروج پر پہنچانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ،اللہ کے فضل سے کامیابی ملی ہے اورقومی ٹیم میں ہمارے 6کھلاڑیوں کا انتخاب خیبر پختونخواایسوسی ایشن کی کامیابی ہے۔انکاکہناتھاکہ ہمیں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور سابق ڈی جی سپورٹس جنیدخان جو آجکل ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ایم ڈی ہیں نے کافی سپورٹ دی ہے صوبے میں کبڈی کھیل کو جو مقبولیت حاصل ہوئی ہے وہ انکی سرپرستی اور ایسوسی ایشن کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پشاور میں 10نومبر کو منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے صوبائی کبڈی ٹیم سے ان کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ میں جانے کی صورت میں متبادل کھلاڑی ہیں جہیں صوبائی کبڈی ٹیم کاحصہ ہونگے۔