سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز اوپن ٹرائلز ہفتہ سے شروع ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روز اوپن ٹرائلز کل ہفتہ سے منی سپورٹس کمپلیکس کراچی شروع ہونگے، ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں مقبول آرائیں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور دیگر ممبران میں زیبر احمد، عدنان وہرا، کرن وہرا، عائشہ رزاق، عدنان ترین اور درخشاں احسان شامل ہیں، منتخب ٹیم قومی ویمن تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپیئن شپ آئندہ ماہ اپریل میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، سندھ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 مارچ سے شروع ہو گا،

error: Content is protected !!